ایس سی او سربراہان حکومت کے اجلاس کی تفصیلات جاری

Oct 14, 2024 | 21:02:PM

(انور عباس) دفتر خارجہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او سربراہان حکومت کے 23 ویں اجلاس کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کل اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کل اسلام آباد پہنچنے والے وفود کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، ایس سی او سمٹ کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، 16 اکتوبر کو تمام غیر ملکی سربراہان اور وفود جناح کنونشن سینٹر پہنچیں گے، جناح کنونشن سینٹر آمد پر وزیراعظم شہباز شریف مہمانوں کا خیر مقدم کریں گے۔

مہمانوں کی آمد، استقبال اور گروپ فوٹوز کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کانفرنس سے افتتاحی خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کے بعد غیر ملکی وفود کے سربراہان کانفرنس سے خطاب کریں گے، غیر ملکی لیڈرز کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹمز مکمل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیجانب سے چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ، کون کون شامل ہوا؟ اہم خبر آ گئی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں