بالی ووڈ کامیڈین اتل پرچورے کینسر کے باعث چل بسے

Oct 14, 2024 | 21:06:PM

(24نیوز)بالی ووڈ کے کامیڈین اتل پرچورے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 57 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراٹھی اور بالی ووڈ سنیما میں اپنے کرداروں سے شہرت پانے والے معروف اداکار اتل پرچورے 57 سال کی عمر میں چل بسے ہیں،اتل پرچورے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا انتقال 14 اکتوبر کو ہوا جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ،مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی اداکار کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پرچورے نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران دی کپل شرما شو جیسے مشہور شوز میں اور آل دی بیسٹ میں اجے دیوگن اور سنجے دت جیسے انڈسٹری کے نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فلم ساز شوکت زمان خان انتقال کرگئے

مزیدخبریں