ہمیں دشواری ہوئی تو تمام فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی قانون سازی جو فرد واحد کیلئے ہو وہ نہیں مانیں گے، ابھی تک آئینی ترمیم یا پیکیج کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
آئینی ترامیم پر پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ چھپ کر آئینی پیکیج اور ترامیم لا رہے ہیں۔ غیرآئینی ترامیم کی جا رہی ہیں وہ بھی چپکے سے کر رہے ہیں، ایوان میں باقاعدہ لے کر آئیں، اس پر بحث ہو تاکہ علم ہوکہ اس میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو لال جھنڈی دکھا دی
انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں پارلیمان مضبوط ہو، اس پر کوئی تجویز آئی تو مشاورت کریں گے۔ ہمارے ممبران اسمبلی کو اغواء کر کے زور و ذر سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ ہمیں دشواری ہوئی تو سارے فیصلے روڈ پر ہوں گے۔