حکومتی وفد کے بعد پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضاء شامل ہیں، جبکہ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری اور قانونی ٹیم کے سینیٹر کامران مرتضی موجود ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد سے قبل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے تھے، اعظم نذیر تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی، جے یو آئی سربراہ کے ہمراہ ان کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کو عشائیہ بھی دیا، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی وفد کو عشائیہ میں نمکین روش، مٹن، پلاؤ، دیسی چکن پیش کیا، پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کے عشائیہ کی تعریف کی، پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ مولانا اپ کے کھانے بہت لذیز ہوتے ہیں، حکومت چھپ کر ترمیم کر رہی ہے مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رکشہ ڈرائیور کے ساتھ سیٹ پر بچوں کو بٹھانے پر پابندی عائد
دوسری جانب مولانا نے موقف اپنایا کہ حکومتی وفد کو اپنے تحفظات سے اگاہ کیا ہے، حکومتی تجاویز سے اتفاق نہیں کرتا، ہم نے اپنی تجاویز حکومت کو دی ہیں، فرد واحد کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہوں، اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پیش کردہ تجاوزیر بھی مسودے کا حصہ بنائی جا رہی ہیں۔