قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا،ایجنڈا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا،نومنتخب ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری آج حلف اٹھائیں گی۔
اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔تلاوت قران پاک، نعت قومی ترانہ ایجنڈے میں شامل ہیں ۔اسی طرح توجہ دلائونوٹس، آرڈیننس، نکتہ ہائے اعتراض ایجنڈے میں شامل ہیں ۔
ضرورپڑھیں:ایران کا اسرائیل پرحملہ،پاکستان کا خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت دی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا تھا، اب 16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ ہو گیا ہے۔