شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک

Apr 15, 2024 | 17:44:PM
شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قیادت سے ہٹائے گئے شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹی 20 میچز نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی، قیادت سے ہٹائے گئے شاہین آفریدی پہلے 2 ٹی 20 میچز نہیں کھیلیں گے، کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بولنگ ردِھم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل رسک نہیں لینا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’اپنےکیے پر شرمندہ ہوں‘‘ ناصر جمشید نےآخر کار معافی مانگ لی

شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ طور پر راولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2 میچز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔