چینی سفارتکار نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا لباس چین میں تیار ہونے کا دعویٰ کر دیا

Apr 15, 2025 | 14:10:PM
چینی سفارتکار نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا لباس چین میں تیار ہونے کا دعویٰ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چینی سفارت کار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے جو لباس پہنا وہ چین میں تیار ہوا۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اب سوشل میڈیا پر بھی پھیل گئی ہے جہاں دونوں ممالک کے صارفین ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین ہدف وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کو بنایا گیا ہے جن کے بارے میں مبینہ طور پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے چین میں بنایا گیا لباس پہنا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی سفارت کارکے خلاف پروپیگنڈہ: بنگلہ دیشی ملکہ حُسن گرفتار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں چینی قونصل جنرل ژانگ ژی شینگ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کی تصویر شیئر کی ہے اور اس حوالے سے سکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔

جس پر ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اس لباس پر لگی لیس چین کے شہر مابو کی ایک فیکٹری سے آئی ہے جہاں وہ کام کرتے ہیں۔

بعد ازاں کئی صارفین کیرولین لیویٹ کے دفاع میں سامنے آئے ہیں اور انہوں نے لباس کو چینی کاپی، مذاق اور دھوکا دہی قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے لباس کے فرانسیسی ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔