بانی سے ملاقات ضروری، فیملی کو اجازت دی جائے:بیرسٹر گوہر خان

Apr 15, 2025 | 19:17:PM
بانی سے ملاقات ضروری، فیملی کو اجازت دی جائے:بیرسٹر گوہر خان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد خان)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، بانی کے ساتھ ملاقات بہت ضروری ہے، آج بھی بانی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

بیرسٹر گوہر خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لسٹ کے مطابق صرف دو وکلاء کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، ہمیں واضع کرنا چاہتے ہیں بس بہت ہوگیا۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضع احکامات ہیں ہفتے میں دو ملاقاتیں ہوں، بانی نے آج چھ بیانات دئیے ہیں، انہوں نے کسی کو اجازت نہیں دی ہے وہ ڈیل کے لئے مذاکرات کرے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق میں نے اپنے لئے کسی کو مذاکرات کا نہیں کہا ہے، بانی نے مائنز اینڈ منرلز پر کہا جب تک سیاسی رہنماوں کی ملاقات نہیں ہوگی اس پر کوئی موقف نہیں دیں گے، ہمارا مطالبہ ہے جب تک علی امین گنڈا پور یا سیاسی لوگوں کی ملاقات نہیں ہوتی تب تک کوئی موقف نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بانی نے سخت ہدایات دی ہیں آئندہ کوئی پارٹی لیڈر یا عہدیدار دوسرے پارٹی لیڈرز کے خلاف میڈیا پر بات نہیں کرے گا، اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مختصر ایجنڈے پر کام کریں، آئیں اور جمہوریت کے لیے اپوزیشن کو اکٹھا ہونا پڑے گا، بانی کی بہنوں کو ملاقات نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لیبیا میں تارکین کی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 4پاکستانی جاں بحق