کوہاٹ ؛گاڑی پر فائرنگ سے  سابق ضلع ناظم ملک اسد جاں بحق

Apr 15, 2025 | 19:25:PM

(کامران خان)کوہاٹ کے علاقے گنڈیالی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ضلع ناظم ملک اسد جاں بحق ہو گئے جبکہ ساتھی زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک اسد ن لیگ کے رہنما ہیں اور دو بار کوہاٹ سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا،ملک اسد ایڈیشنل آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی تھے،وہ  پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابق چئیرمین رہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:باپ اور بیٹا ایک ہی دن دلہا بن گئے، دونوں کی بارات کس شہر میں گئی؟جانیے

مزیدخبریں