(فرحت شاہ)نوشہرہ میں رشکئی کے قریب فائرنگ سے سینئر سول جج ایڈمن اور ایک وکیل جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل نوشہرہ رشكئی انٹرچینج کے مقام پر موٹر وے پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
جان بحق افراد کی شناخت سول جج ایڈمن حیات خان کے نام سے ہوئی اور ایڈووکیٹ خالد خان عمر 40 سال سكنہ رستم مردان گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے دونوں جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈی کو NMC ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ،بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں اور9 مئی سے متعلق مزید اہم مقدمات کی سماعت کل