واٹس ایپ کے ویڈیو اسٹیٹس میں بڑی تبدیلی متعارف 

Apr 15, 2025 | 20:56:PM

(24 نیوز)مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے ویڈیو سٹیٹس کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے، واٹس ایپ سٹوریز کو صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتی ہیں، واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو اسٹیٹس کے دورانیے کو 90 سیکنڈ تک بڑھایا جا رہا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس شیئرنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس سے قبل واٹس ایپ میں ویڈیو اسٹیٹس کا دورانیہ ایک منٹ تک محدود تھا اور اس وجہ سے صارفین کو زیادہ طویل ویڈیوز کو تقسیم کرکے ایک سے زیادہ اسٹیٹس پوسٹ کرنا پڑتے تھے۔

آغاز میں واٹس ایپ اسٹیٹس میں 30 سیکنڈ ویڈیو کو پوسٹ کرنا ممکن تھا جس کا دورانیہ 2024 میں بڑھا کر ایک منٹ کیا گیا تھا مگر اب صارفین 90 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کرسکیں گے جس سے اسٹیٹس پوسٹ کرنے کا تجربہ بہتر محسوس ہوگا۔

ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ اسکولز ایجوکیشن نےتقرر وتبادلوں پر پابندی عائد  کر دی

مزیدخبریں