نامور مصنف کمال پاشا شدید علیل، آئی سی یو میں داخل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(زین مدنی)پاکستان فلم انڈسٹری کےنامور مصنف کمال پاشا ذیابیطس اور معدے کے امراض کے باعث شدید علیل ہوگئے ، آئی سی یو میں داخل۔
تفصیلات کے مطابق کمال پاشا شدید علالت کے باعث سروسز ہسپتال مین زیر علاج ہیں ،ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا ہے۔اہل خانہ کی جانب سے لوگوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔کمال پاشا کی عمر 80سال ہے اور وہ مختلف عارضوں میں مبتلا ہیں، ان کو ذیابیطس بھی ہے اور معدے کے امراض کے ساتھ اب سانس لینے میں بھی دشواری ہو رہی ہے،
واضح رہے کہ احمد کمال پاشا فلم انڈسٹری کے نامور مصنف کمال پاشا کے صاحبزادے ہیں،احمد کمال پاشا نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 300 سے زائد فلموں کے سکرپٹس لکھے،اور ان کا کام پاکستانی سینما کی تاریخ کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے، کمال پاشا کا شمار ان چند مصنفین میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک منفرد شناخت قائم کی۔
یہ بھی پڑھیں:کرینہ کپور نے نئی تھرلر فلم میں کام کرنے کی تصدیق کردی