پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Apr 15, 2025 | 21:31:PM

(اویس کیانی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ خزانہ نے نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

وزیراعظم کے زیرصدارت حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو بڑے ریلیف سے محروم کر دیا ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 254 روپے 63 پیسے برقرار ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 64 پیسے برقرار ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قیمتوں کو اگلے پندرہ روز کے لیے برقرار رکھا گیا۔

 وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کی بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ N- 25 (چمن ,کوئٹہ,قلات,خضدار, کراچی شاہراہ) کو دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  قومی شاہراہ کی بحالی موٹر وے کے معیار پر کی جائے,وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈینینس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم میں قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :بانی نے کہا جس کو موقع ملے وہ ملاقات کرے،فیصل چودھری

مزیدخبریں