ڈراموں میں رومانوی مناظر کی شوٹنگ،حقیقت کیاہے ؟

اگر کسی اداکارہ کو ایسے کسی سین کی شوٹنگ کے دوران پریشانی ہو تو وہ ڈائریکٹر کو بتا سکتی ہے،علی انصاری اورلائبہ خان

Aug 15, 2024 | 09:15:AM
ڈراموں میں رومانوی مناظر کی شوٹنگ،حقیقت کیاہے ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارعلی انصاری اور اداکارہ لائبہ خان نے ڈراموں میں دکھائے جانے والے رومانوی مناظر کی حقیقت بتادی۔

علی انصاری اور لائبہ خان نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں دونوں فنکاروں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی،شو کے دوران میزبان نے لائبہ خان سے سوال پوچھا کہ ڈراموں کے رومانوی مناظر شوٹ کرواتے ہوئے اداکارائیں اکثر کچھ ہچکچاتی ہیں تو اس حوالے سے آپ شوبز میں آنےوالی لڑکیوں کو کیا مشورہ دیں گی؟جس پر لائبہ خان نے کہا کہ میرے خیال میں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ اداکار اپنی ساتھی اداکارہ کو کتنی عزت دیتا ہے اور وہ شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ کا ہاتھ پکڑتے ہوئے یا قریب آتے ہوئے اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ وہ پریشان نہ ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا،اگر کسی اداکارہ کو ایسے کسی منظر کی شوٹنگ کے دوران پریشانی ہوتی ہے تو وہ ڈائریکٹر کو بتا سکتی ہے کہ میں یہ اس طرح کام نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ آئمہ بیگ منی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوگئیں

لائبہ خان نےمزید کہا کہ ہماری انڈسٹری میں لڑکیوں کے پاس اتنا مارجن ہے کہ اگر کوئی منظر  وہ شوٹ نہیں کروانا چاہتیں تو انکار کر سکتی ہیں۔

علی انصاری نے اس موقع پر لائبہ خان کی بات کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ رومانوی مناظر کی شوٹنگ کروانا آسان نہیں ہوتا،اس طرح کے مناظر کی شوٹنگ سے پہلے آپس میں پروفیشنل طریقے سے بات کرلینی چاہیے کہ ہم اس سین کو کس انداز میں شوٹ کرائیں گے۔