موسم گرما کی تعطیلات ختم، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

بچوں کی ہفتے میں 5روزکلاسز ہوا کریں گی ،اساتذہ پورا ہفتہ 6روز ہی سکول آئیں گے

Aug 15, 2024 | 09:37:AM
موسم گرما کی تعطیلات ختم، پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے،تعطیلات کے بعد بچوں کی ہفتے میں 5روزکلاسز ہوا کریں گی تاہم اساتذہ پورا ہفتہ 6روز ہی سکول آئیں گے۔

گرمیوں کی ڈھائی ماہ کی طویل تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ آج سے شروع ہوگئی ہیں تاہم پہلے روز بچوں کی حاضری معمول سے کم  ہے،سرکاری سکولوں میں اساتذہ کےاوقات کاربچوں سے ایک گھنٹہ زیادہ رکھے گئےہیں جس کے مطابق بچوں کو ڈیڑھ بجے اور اساتذہ کو ڈھائی بجے چھٹی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی میں پانی میں زہر ملانے کی اطلاع پر فوجی اڈہ بند کردیا گیا
اوقات کار بڑھانے پر اساتذہ نے وزیر تعلیم پنجاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اساتذہ کے اوقات کار میں بھی بچوں کے اوقات کارکے مطابق  کمی  کی جائے۔