موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، سیلاب الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا میں سیلابی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ 14 سے 18 اگست تک صوبے میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، پشاور، بنوں، ڈیرہ اسمعٰیل خان، ہنگو، ہری پور اور کوہاٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ کُرم، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور وزیرستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے اور ایمرجنسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔
جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، متعلقہ شعبہ جات کو بھی اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے شہریوں اور مقامی انتظامیہ کو بھی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فوجی اڈہ بند خطرناک وجہ سامنے آگئی