عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خا م تیل اور پیٹرول کے ذخائر میں کمی کے تخمینوں کی وجہ سے خا م تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز برینٹ کروڈ کی قیمت 32 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے سے 81.01 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ دوران کاروبار آج بھی برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 80 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نرخ 33 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 78.68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:فائیوور کی پاکستان میں عدم دستیابی، اصل حقیقت سامنے آگئی
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔