وفاقی کابینہ نے 5 سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دیدی

Aug 15, 2024 | 13:52:PM

(24نیوز) وفاقی کابینہ نے 5 سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دیدی، 2024 تا 2029پروگرام کےتحت 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی،جائزےکےبعدمزیدادارےبھی نجکاری پروگرام میں شامل کیےجائیں گے، پروگرام کےتحت 3 مراحل میں اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کانجکاری کا عمل جلد مکمل کیاجائےگا،سرکاری بجلی تقسیم کاراور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی، نجکاری دو مراحل میں کی جائے گی، پہلےمرحلے میں فیصل آباد،اسلام آباد،گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنیوں کی نجکاری ہوگی، جبکہ لیسکو،میپکو،پیسکو،ہیسکو،سیپکو اورحیسکو کی نجکاری دوسرے مرحلے میں ہوگی۔

ضرورپڑھیں:عمران خان  اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکا گٹھ جوڑ کتنا مضبوط ہے؟کب ،کہاں رابطے میں تھے؟

 واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری بھی ہوگی،پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی فہرست میں شامل ہے،نجکاری کیلئےمنظور شدہ اداروں کا جامع نجکاری پلان کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔

مزیدخبریں