(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے فلم "تال" کے 25 سال مکمل ہونے پر فلم میں شامل سکھویندر سنگھ اور الکا یاگنک کی آواز میں سپرہٹ گانے "رمتا جوگی" سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سناکرسب کوحیران کردیا۔
1999ء میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم" تال" سدابہاراداکار انیل کپور کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے جس میں اداکارہ ایشوریا رائےان کی ہیروئن تھیں جبکہ نامور ہدایت کار سبھاش گھئی نے اسے ڈائریکٹ کیا تھا۔
فلم"تال" کے 25 سال مکمل ہونے پر اداکار انیل کپور نےایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اس فلم کے گانے "رمتاجوگی" پر کسی ریہرسل کے بغیرپرفارم کیا تھا جوحیران کُن بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کی معروف اسکرپٹ رائٹر جوڑی سلیم جاوید کی واپسی
انیل کپور نے بتایا کہ فلم"'تال" میں وکرانت کپور کا کردار میرے کیریئر کا ایک ناقابل فراموش لمحہ ہے جس کے لیے میں ہمیشہ اپنے خدا کا مشکور رہوں گا، "رمتا جوگی" میرے پسندیدہ ترین گانوں میں سے ایک ہے لیکن جو چیز اسے واقعی خاص بناتی ہے وہ اس کے پیچھے ایک ناقابل یقین کہانی ہے،اس گانے کی کوریوگرافی فرح خان نے کرنی تھی لیکن آخری لمحات میں انہوں نے گانا کوریوگراف کرنے سے انکار کر دیاتو لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کواس گانے کی ذمّہ داری سونپی گئی ،انہوں نے شوٹنگ کے دن مجھ سے کہا کہ ریہرسل کا وقت نہیں ہمیں ڈائریکٹ ڈانس کرنا ہے، سروج خان کی بات پرپہلے میں گھبرایا پھرایسا کرنے کی ہامی بھرلی اور نتیجہ ایک ہٹ ڈانس ٹریک کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ہدایتکار نے شاہ رخ کو بدصورت کیوں کہا؟