( طیب سیف)شیرافضل مروت کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات نہ ہو سکی ، جس پر وہ پھٹ پڑے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف شیر افضل نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملنے گیا مگر ملاقات نا ہو سکی ،کیس کی سماعت جلد ختم ہونے کے باعث میں ملاقات نا کر سکا،کچھ لوگ پارٹی میں پرویز خٹک ،فواد چودھری ،عون چودھری اور عمران اسماعیل کو واپس لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے مل کر انکوائری کا مطالبہ کرنا چاہتا ہوں ،پارٹی میں میرے ساتھ جو کیا گیا اس کی انکوائری ضروری ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو میرے خلاف بھڑکایا گیا ،انکے کانوں میں زہر گھولا گیا ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں انکوائری ہو میرے ساتھ ایسا کرنے والے سامنے آئے ۔
یہ بھی پڑھیں:بائیوپک میں ارشدندیم کاکردارکون کرے گا؟فیصلہ ہوگیا
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف تمام تر انتہائی اقدام اٹھانے کے باجود میں بانی تحریک انصاف کے سامنے مسئلہ اٹھاؤں گا ،بانی تحریک انصاف کے سامنے میری سٹوری “بلے باز” سے شروع ہو گی اور جو لوگ پارٹی میں پرویز خٹک ،فواد چوہدری ،عون چوہدری اور عمران اسماعیل کو واپس لانا چاہتے ہیں اس پر بات ختم ہو گی۔