(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے سپرسٹارشان شاہد کی بہن زرقاشاہد بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم"للکاراسنگھ"کے نام سے بنارہی ہیں جس میں اپنے بیٹے عیسیٰ کوفلم انڈسٹری میں متعارف کروارہی ہیں،معروف ڈائریکٹر سیدنور اس فلم کی ہدایات دے رہےہیں،زرقاشاہدنے اس فلم میں اپنے بیٹے کے ساتھ پاکستان سے ہیروئن کاسٹ کیوں نہیں کی؟اس حوالے سے انہوں نے خود ہی وجہ بتادی ہے۔
زرقاشاہد نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویوکے دوران جہاں مختلف امورپرگفتگوکی تووہیں اپنی فلم کے لیے ہیروئن کے انتخاب کے تجربے کے بارے میں بھی بات کی،زرقا شاہد نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ہیروئن تلاش کرنا ایک بہت مشکل کام تھا اس لیے مجھے مجبوراًبیرون ملک سے ہیروئن کو کاسٹ کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:بائیوپک میں ارشدندیم کاکردارکون کرے گا؟فیصلہ ہوگیا
زرقاشاہدنے اس حوالے سے بتایاکہ پاکستانی اداکاراؤں کے نخرے بہت زیادہ ہیں یہاں تک کہ ٹک ٹاکرز بھی اپنے آپ کو بہت زیادہ بڑی شخصیت سمجھتے ہیں،ان ٹک ٹاکرز نے اپنی زندگی میں اب تک کوئی بڑا کام نہیں کیا پھر بھی جب ان کو کوئی کام کرنے کی پیشکش کی جائے تو یہ صرف پیسوں کی بات کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ زرقا شاہد کی بطورپروڈیوسر اس پہلی فلم کابجٹ20 کروڑ روپے بتایاجارہاہے۔