ہانیہ عامر کےبالی میں سیر سپاٹے،تصاویر شیئر کردیں

Aug 15, 2024 | 16:43:PM
ہانیہ عامر کےبالی میں سیر سپاٹے،تصاویر شیئر کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر آج کل انڈونیشیامیں چھٹیاں منارہی ہیں،انہوں نے انڈونیشیاکے خوب صورت جزیرے بالی میں سیر سپاٹوں کی تصاویراپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔

پاکستانی فلم "جانان" سےکیریئرکاآغازکرنے والی خوب صورت اداکارہ ہانیہ عامر آج کل انڈونیشیا میں چھٹیاں منارہی ہیں،"ڈمپل گرل"نے صوبے بالی سے اپنی تصاویرمداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جن میں ہانیہ عامر نے گلابی اور کریم رنگ کے فلورل پرنٹ پر مبنی خوب صورت لباس پہنا ہوا ہے، اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں "کلبز" لکھ کر آگے وارننگ کا ایموجی بھی بنایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فواد خان کا نیا گانا "تارا ڈائمنڈز" ریلیز ہو گیا

اداکارہ کی اس پوسٹ پرجہاں ان کے مداح ان کی خوب صورتی کی تعریفیں کر رہے ہیں تو وہیں کچھ اداکارہ کے لباس پر تنقیدبھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامرتتلی،مجھے جینے دو،پھر وہی محبت، وصال اوربینڈ تو بجے گاجیسے کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ جانان،نامعلوم افراد2 اورپرواز ہے جنون جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔