دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ کے سکیورٹی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کا دورہ

Aug 15, 2024 | 21:09:PM
دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ کے سکیورٹی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کا دورہ
کیپشن: انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ کے سکیورٹی وفد نے کراچی  بینک نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے،مہمان  ٹیم کی آمد سے قبل انگلینڈ کے سکیورٹی وفد نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ سکیورٹی وفد نے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ پی سی بی حکام نے سکیورٹی وفد کو بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد خاقان عباسی کے بعد سابق گورنر سندھ نے بھی اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا