الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) آئندہ عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے شیڈول کو 3 گھنٹوں کے اندر جاری کرنے کے حکم پر الیکشن شیڈول جاری کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا، چیف الیکشن کمیشنر سمیت ممبران الیکشن کمیشن کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصلہ لکھوانے کے دوران پی ٹی آئی وکیل کی انٹری ، چیف جسٹس نے خبردار کر دیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، ڈی جی لاء سمیت دیگر سپریم کورٹ سے کمیشن پہنچیں گے، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان سپریم کورٹ کی کاروائی سے متعلق حکام کو آگاہ کریں گے اور الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد انتخابی شیڈول جاری کریں گے۔