عامر جمال کی ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی بولر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عامر جمال ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے 14 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے، انہوں نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کی چھٹی، فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے کون کونسے کھلاڑی نامزد ہوئے
عامر جمال آسٹریلیا میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے دوسرے پاکستانی ہیں، ان سے قبل عارف بٹ نے 1964ءمیں میلبرن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
Pakistan make cautious start after Aamir Jamal's six-fer on Test debut on second day of Perth Test
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 15, 2023
Read more ➡️ https://t.co/eoDcEon2zh#AUSvPAK
پاکستان کی جانب سے عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد، شاہد آفریدی، محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد، بلال آصف، نعمان علی اور ابرار احمد نے بھی پہلے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔