انتخابات کیلئے مکمل تیار ، آج شیڈول دے دینگے، چیف الیکشن کمشنر

Dec 15, 2023 | 21:47:PM

(عثمان خان)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے،شیڈول تیار ہے،آج دے دیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا معاملہ ڈسٹرب نہیں کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں نے ہمیشہ کہا کہ انتخابات فروری میں ہونگے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں،ان کاکہناتھا کہ آج چیف جسٹس سے ملاقات خوش گوار رہی،ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بلوچستان اور کے پی میں سکیورٹی کی صورتحال تشویش ناک ہے، مگر دعا گو ہوں،پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کر رہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ہائیکورٹس کے انکار کے بعد بیوروکریسی سے آراوزلئے،عملی طور پر آر اوز کی تربیت کے بعد شیڈول جاری ہونا چاہئے،سپریم کورٹ کا حکم آیا ہے تو شیڈول آج دے دیں گے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ تحریک انصاف کو شیڈول کے بعد لیول پلئینگ فیلڈ دیں گے،تحریک انصاف کے مقدمات کا فیصلہ میرٹ پر کرتے جائیں گے، سپریم کورٹ کے شکر گذار ہیں انہوں نے ہمیں اس مصیبت سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل کو جھاڑ پلا دی

مزیدخبریں