انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کو شکست، بنگلہ دیش اور یو اے ای فائنل میں پہنچ گئے

Dec 15, 2023 | 22:08:PM

(ویب ڈیسک) یو اے ای اور بنگلہ دیش کی ٹیمون نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

دبئی میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں  متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے پاکستان جبکہ بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، پہلے سیمی فائنل میں  یو اے ای نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو 11 نز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عامر جمال نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو یو اے ای کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 193 رنز پر آؤٹ ہوگئی، یو اے ای کی جانب سے آیان افضل 55 اور آریانش شرما 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کے عبید شاہ نے شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ علی اسفند اور  عرفات منہاس نے2،2 وکٹیں لیں۔ 

یو اے ای کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کرسکی اور بیٹرز لمبی اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یو اے ای کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 182 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

دوسری جانب دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، بنگلادیش نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دی، بھارت کا  189 رنز کا ہدف بنگلادیش انڈر 19 ٹیم نے 42.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو بنگلادیش اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں