الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات 8 فروری2024 کو منعقد ہوں گے، امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 20دسمبر سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،
الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست23دسمبر کو جاری کی جائیگی،24 سے30دسمبرتک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 3جنوری2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا، 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی، 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گےجبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست 22 دسمبر تک جمع کروانی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی