خیبرپختونخوا پولیس کو افسران کی کمی کا سامنا

گریڈ18،17،14 اور 19 کی آسامیاں شامل ، 4 مرتبہ حکومت کا آگاہ کیا جا چکا

Dec 15, 2024 | 10:10:AM
خیبرپختونخوا پولیس کو افسران کی کمی کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا پولیس کو افسران کی کمی کا سامنا، گریڈ19،گریڈ 18،گریڈ17 اور گریڈ14 کی آسامیاں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس میں گریڈ 19 کے 22 افسران کی کمی ہے، گریڈ 19 کے پی ایس پی افسران کی 57 منظور شدہ آسامیاں ہیں،گریڈ 18 کے 14 پی ایس پی افسران کی کمی کا سامنا ہے جبکہ گریڈ 18 کے پی ایس پی افسران کی منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد 131 ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پولیس کے مطابق گریڈ 17 کے 7 پی ایس پی افسران کی بھی کمی ہے، گریڈ 17 کے پی ایس پی افسران کی 15 منظور شدہ پوسٹیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق افسران کی کمی سے متعلق محکمہ پولیس وفاقی حکومت کو 4 بار آگاہ کرچکا ہے۔