ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان ٹیم کو شکست

کوالالمپور کی بائیو ماس کرکٹ گراؤنڈ پر بھارت نے 9 وکٹوں سے ہرایا

Dec 15, 2024 | 11:35:AM
 ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان ٹیم کو شکست
کیپشن: پاک بھارت میچ سے قبل ٹاس کا منظر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوالالمپور میں کھیلے جانیوالے ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بائیو ماس کرکٹ اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے ہدف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا ۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی  کپتان ضوفشاں ایاز نے کہاکہ جلد وکٹیں گرنے سے پاکستانی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے ہم میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے انہوں نے کہ آئندہ میچوں میں بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔

مزید پڑھیں:بیڈمنٹن سٹارسندھو کی منگنی ، رواں ماہ شادی