مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدیق الفاروق کا انتقال 

وزیراعظم کے پریس سیکرٹری اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہے،گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے

Dec 15, 2024 | 13:38:PM
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدیق الفاروق کا انتقال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے،انہوں نےدو کتابیں بھی لکھیں،وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے،ان کی نمازجنازہ کل صبح گیارہ بجے اسلام آباد کے  H-11  میں اداکی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف،وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے  پارٹی کے لیے ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیاہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پارٹی ایک مخلص اورزیرک سیاست دان سے محروم ہوگئی ہے،مسلم لیگ ن کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی میڈیا کو خیبر پختونخوا میں بلا کر گمراہ کن بریفنگ دی جا رہی،عطاء اللہ تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈرعرفان صدیقی نے بھی صدیق الفاروق کی جرأت اورپارٹی کے لیے کمٹمنٹ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ  کھڑے رہے اورثابت قدم رہے،انہوں نے مشرف کی آمریت کابھی ڈٹ کرمقابلہ کیااوران مشکل حالات میں بھی نوازشریف کاساتھ نہیں چھوڑا۔

صدیق الفاروق 1993ء میں  پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے اورآخری وقت تک اس کے ساتھ رہے،اس دوران انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کے پریس سیکرٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔