وفاقی وزیرداخلہ کا سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ بنانے کا اعلان

محسن نقوی کی سعودی عرب میں پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،مختلف شعبوں کا معائنہ

Dec 15, 2024 | 18:13:PM
وفاقی وزیرداخلہ کا سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ بنانے کا اعلان
کیپشن: وفاقی وزیرداخلہ
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے، پبلک سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں خیر مقدم کیا، وفاقی وزیرِداخلہ نے پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سیف سٹی سنٹر کا بھی دورہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کا مشاہدہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم و ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کے نظام کو خوب سراہا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی کے شاندار نظام کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پولیس ٹریننگ کے ضمن میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔

ضرورپڑھیں:بزدار دور میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا حیرت انگیزانکشاف

وزیرداخلہ محسن نقوی کو پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جرائم اور ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کا نظام وضع کیا ہے،حج و عمرے پر بھی خصوصی فورسز فرائض سرانجام دیتی ہیں، سعودی عرب میں تمام خصوصی فورسز کو پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ 

 میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔