پہاڑوں پر بارش اور برفباری ،سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے میدانی علاقوں میں مزید سردی اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک ،پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنےتاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور شمال مشرقی،جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
سوموار کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے تاہم چترال، دیر ،سوات, کرم اور گردنواح میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مری،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے،صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، ناروال، گوجرنوالہ، جہلم، راولپنڈی ، لاہور ،فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ ، ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان ، بہاولنگراور گردونواح میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے تاہم صبح کے اوقات میں سکھر ، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد , خشک رہے گا