محکمہ وائلڈ لائف ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گرفتاری کا بوجھ نہ اٹھا سکا،شخصی ضمانت پر رہا
شیر کے بچے کی برآمدگی کے بعد وائلڈ لائف نے ملزم کے خلاف درخواست تک نہ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان ، کومل اسلم )محکمہ وائلڈ لائف ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گرفتاری کا بوجھ نہ اٹھا سکا، پولیس نے وائلڈ لائف کی جانب سے ملزم کے خلاف درخواست نہ دینے کی پاداش میں شخصی ضمانت پررہا کردیا۔
ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گرفتاری میں محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آ گئی، پولیس کو رجب بٹ کے گھر شیر کے بچے کی موجودگی کی اطلاع وائلد لائف نے دی، شیر کے بچے کی برآمدگی کے بعد وائلڈ لائف نے ملزم کے خلاف درخواست تک نہ دی ،قانونی طور پر ملزم کے خلاف قانونی کے لئے درخواست وائلد لائف نے دینا تھی۔
ضرورپڑھیں:معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر گرفتار
رجب بٹ سے تحویل میں لیا گیا شیر کا بچہ سفاری زو میں منتقل کر دیا گیا , تاہم مزید فیصلہ کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا ،فیصلہ آنے تک شیر کا بچہ محکمہ وائلڈ لائف کی تحویل میں رہے گا۔