کتے،بلیوں کی منفرد واک، شائقین شیر کی خالہ پر فدا
پرشین،کیلیگو، بینگو،ریگ ڈول، اٹالین فوریسٹ، ہمالین نےکیٹ واک میں نازو انداز کے جلوے بکھیرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کلفٹن کے ضیا الدین پارک میں منفرد کیٹ اور ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا،شو میں شریک نادر و نایاب نسل کی توانا بلیاں اور کتے شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
ڈوگ شو میں جرمن شیفرڈ، چاؤ چاؤ، بلیک شیفرڈ،پٹ بل سمیت دیگر اعلیٰ نسل کے ڈوگ نے شو کو چار چاند لگا دیئے ،کیٹ شو میں پرشین،کیلیگو، بینگو،ریگ ڈول، اٹالین فوریسٹ، ہمالین و دیگر نے ریمپ پر کیٹ واک کے دوران نازو انداز کے جلوے بکھیرے تو شائقین شیر کی خالہ پر فدا ہو گئے۔ معروف ٹک ٹاکر رابعہ علی کی شہزادی بلی نے بھی منفرد کیٹ واک میں انداز دکھائے، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ایونٹ کو خوش آئند قرار دے دیا۔
ضرورپڑھیں:محکمہ وائلڈ لائف ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گرفتاری کا بوجھ نہ اٹھا سکا،شخصی ضمانت پر رہا
گورنر سندھ کے بیٹے زید ٹیسوری بھی نہ رہ سکے اور شو میں شرکت کے لئے پہنچ گئے،شائقین نے مزید ایسے ایونٹ کروانے پر زور دیا ۔ خوبصورتی اور صحت کے حوالے سے نمایاں مقام کے حامل پیٹس کو انعامات بھی دئیے گئے۔