ملک کے چند پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ جاری

Feb 15, 2024 | 09:18:AM

(24 نیوز)بھکر میانوالی میں 26 پولنگ اسٹیشنوں سمیت سندھ کے ضلع گھوٹکی و دیگر مختلف حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے جن حلقوں میں آج دوبارہ پولنگ وہاں عام انتخابات کے روز ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ معطل کر دی گئی تھی اور ان پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پولنگ کے 24 گھنٹے میں جاری کر دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی 265 حلقوں کے فارم نمبر 48 جاری ہو چکے ہیں اس لیے بھکر سمیت دیگر معطل شدہ پولنگ دوبارہ ہونے کے بعد کسی بھی وقت جیتنے والے قومی اسمبلی کے اراکین کے گزٹ نوٹیفکیشن کا مسودہ تیار ہو جائے گا۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی طرف سے ایک، ایک روز میں 40 سے زائد انتخابی عذر داریوں کی تیز رفتار سماعت اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آرڈر تحریر کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کی پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی سے ملاقات, ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

الیکشن کمیشن آف پاکستان اگلے ہفتے کے کسی بھی دن قومی اسمبلی کے 265 کامیاب امیدواروں کے ناموں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

مزیدخبریں