(عبدالکریم جمالی) سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر رح کے مزار پر زائرین سے لوٹ مار، وڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلی سندھ کا نوٹس، 12 اوقاف کے ملازمین معطل کر دیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری اوقاف سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔سیکریٹری اوقاف سندھ نے وڈیو میں نظر آنے والے 2 اوقاف کے ملازمین معطل کرتےہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 10 دیگر ملازمین کو معطل کر دی گیا ہے
وزیراوقاف سندھ ریاض حسین شاہ شیرازی نے اس حوالے سے عوام پر زور دیا ہے کہ مزار پر زائرین نذرانہ اپنے ہاتھوں سے نذرانہ باکس میں ڈالیں، کسی شخص کو ہاتھ میں نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مزار پر لوٹ مار کی ہرگز اجازت نہیں، یہ عمل برداشت نہیں کریں گے کہ زائرین سے پئسے لوٹے جائیں۔ وزیر اوقاف نے جن12 ملازمین کو معطل کیا ان خادمین میں عبدالطیف منگنھار ، عبدالطیف قریشی نورحسن شاہ،مولابخش زرداری، مقبول احمد، غلام قادر بھٹی، غلام ھادی جتوئی، اللہ رکھیو زرداری اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی کی ایاز صادق پر بھرپور تنقید،قومی اسمبلی کمیٹیوں سےمستعفی ہونے کا اعلان