احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کے بعد مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی آ گئیں
تصاویر میں اداکار عثمان خالد بٹ، عزیر جیسوال،اشنا شاہ سمیت دیگر دکھائی دے رہے ہیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک )معروف اداکار احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کے بعد مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ گئیں۔
2025ء کے آغاز سے ہی پاکسشتانی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے،ماوراحسین اورامیرگیلانی کے بعد کبریٰ خان اورگوہررشید بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں،اب معروف اداکاراحمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں،ان کی قوالی نائٹ کے بعد اب مہندی کی بھی تصاویراوریڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہیں۔
احمدعلی اکبرکی مہندی کی تصاویراورویڈیو ان کے قریبی دوست اورمعروف اداکار عثمان مختار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
شوبزکی ایک اورشادی: احمدعلی اکبرکی قوالی نائٹ سے تقریبات کاآغاز
مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی مہندی کی تقریب سے دولہا اور دلہن کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے، جس میں جوڑی خوب ہلہ گلہ کرتی نظر آ رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختلف تصاویر میں اداکار عثمان خالد بٹ، گلوکار و اداکار عزیر جیسوال، اداکارہ اشنا شاہ سمیت دیگر دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر 112 کروڑ مالیت کا گفٹ مل گیا
واضح رہے کہ احمد علی اکبر جلد ڈیجیٹل کری ایٹر ماہم بتول کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے، دنوں کی شادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جو انتہائی نجی رکھی گئی ہیں۔