آپریشنل و تکنیکی وجوہات، کراچی سے اڑان بھرنے والی 9 پروازیں منسوخ

Feb 15, 2025 | 10:48:AM

(24 نیوز)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے اڑان بھرنے والی 9 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502شامل ہیں۔

دوسری طرف کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے مسقط فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644،کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 اورکراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ بارش،موسم خوشگوار

مزیدخبریں