بریک اپ، میک اپ اوررشتے ہی سب کچھ نہیں ہیں:عاطف اسلم

اپنا کیریئر بنائیں، زندگی میں ان سب چیزوں سے آگے بڑھیں اور پروان چڑھیں

Feb 15, 2025 | 14:58:PM
بریک اپ، میک اپ اوررشتے ہی سب کچھ نہیں ہیں:عاطف اسلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور گلوکار عاطف اسلم نے بریک اپ کے غم میں ڈوبے نوجوانوں کو بہترین مشورہ دےدیا ۔

نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکارنے اپنے حالیہ وی لاگ میں بریک اپ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے،اس کے علاوہ متعدد مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

بریک اپ، میک اپ اوررشتے ہی سب کچھ نہیں ہیں:عاطف اسلم بریک اپ، میک اپ اور رشتے ہی زندگی میں سب کچھ نہیں ہیں، زندگی میں کرنے کے لیے اور بھی بہت سے کام ہیں، اپنا کیریئر بنائیں، زندگی میں ان سب چیزوں سے آگے بڑھیں اور پروان چڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں:لازوال نغموں کے خالق رشیدعطرے کی آج106ویں سالگرہ

عاطف اسلم نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں مالی طور پر مستحکم ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہونا چاہیے کہ یہ رشتے خود آپ کے پاس آئیں اور آپ سے پوچھیں کہ بتا، تیری رضا کیا ہے؟