رابی پیرزادہ کی بغیر میک اپ لک: وضوکی افادیت بھی بتادی

Feb 15, 2025 | 15:53:PM

(ویب ڈیسک) مذہب کی خاطر اداکاری اور گلوکاری کوخیربادکہنے والی رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ کے اپنی ایک تصویر شیئر کردی ۔

سابقہ اداکارہ اورگلوکارہ کا کہنا ہے کہ بغیر فلٹر کے یہ تصویر وضو کے بعد کی ہے،ایسی تصویر اس وقت انسان لیتا ہے جب وہ 5 وقت وضو کرے اور اس کے چہرے پر جو نور ہوتا وہ اللّٰہ کی طرف سے ہوتا ہے۔

 رابی پیرزادہ  نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ 5 وقت وضو کرتے ہیں تو اس سے اچھی کوئی کاسمیٹک پروڈکٹ نہیں ہے۔

کچھ روز قبل اپ لوڈ کی گئی ایک اور تصویر کے کیپشن میں رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میک اپ یا فلٹرز آپ کی شخصیت کا تعین نہیں کر سکتے، آپ کے اعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وشال ددلانی کا کنسرٹ کیوں ملتوی کیا گیا؟بڑی وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ اب دین کی خدمت کر رہی ہیں، ساتھ ہی وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں،ان کا اپنا ایک کاسمیٹک برینڈ ہے جس سے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی کریموں میں مضرِ صحت مواد کے بجائے آبِ زم زم استعمال کرتی ہیں۔

مزیدخبریں