عوام کو سستی چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے میونسپل سطح پرسٹالز لگانے کا فیصلہ

Feb 15, 2025 | 18:57:PM
عوام کو سستی چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے میونسپل سطح پرسٹالز لگانے کا فیصلہ
کیپشن: وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس میں عوام کوسستی چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے میونسپل سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس ہوا،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے،صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز اجلاس میں شریک ہوئے۔

 اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے ہدایات جاری کیں، ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ چینی کی دستیابی یقینی بنائیں۔ 

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رمضان  میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی،ہر ضلع میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے،عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میونسپل سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی کی خریداری کی اجازت ہوگی،چینی ایک اور 2کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی ،چینی کے سٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات:شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں اور ٹرائل کی سماعت 3مارچ تک ملتوی