محکمہ موسمیات نے بارش و برفباری کی نوید سنا دی

Feb 15, 2025 | 19:07:PM

(روزینہ علی)آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ادھر چھٹی (اتوار) کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال،دیر ، سوات ، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتے میں ڈالر کتنا مہنگا ؟یورو اور برطانوی پاؤنڈ نے بھی روپے کا بھرکس نکال دیا

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تا ہم کوئٹہ ، زیارت، قلعہ عبداللہ، چمن ،پشین اور گردونواح میں تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی06، گوپس، کالام منفی 05، استور منفی 04، پاراچنار اور اسکردو میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:انجری کا شکاراہم کھلاڑی چیمپئینز ٹرافی کیلئے فٹ قرار،کرکٹ کی میدان سے بڑی خبر آگئی

مزیدخبریں