ضلع دادو میں 2 گروپوں میں تصادم، 19 افراد شدید زخمی 

Feb 15, 2025 | 23:26:PM

(فیاض جعفری) میہڑ میں زرداری برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 19 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 میہڑ کے علاقے رادھن میں زرداری برادری کے 2گروپوں میں خونی تصادم ہوا, دونوں فریقین کی مشتعل افرادکی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈے, لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیاجس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے 19 افراد شدید زخمی ہوگئے,زخمیوں کے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

تھانہ رادھن کی پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے مابین زمین پر زرعی پانی کی تقسیم کے معاملہ پر تصادم ہوا  تاہم اطلاع بعد پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر دونوں فریقین کے مشتعل افراد کو منتشر کیا, زخمیوں میں ندیم علی, محمد محسن, رفیق زرداری, محمد اسحاق, اشفاق زرداری, الیاس, پیاس, سجاد علی, رفیق اور دیگر شامل ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.

 یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

مزیدخبریں