بھارتی پنڈت کا 4 بچوں کی پیدائش پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

Jan 15, 2025 | 12:16:PM
بھارتی پنڈت کا 4 بچوں کی پیدائش پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی پنڈت اور ریاست مدھیہ پردیش کے پرشورام کلیان بورڈ کے چیئرمین وشنو راجوریا نے برہمن برادری کے جوڑوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کیلئے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وشنو راجوریا نے اندور میں نوجوانوں اور خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ دوسرے مذہبوں کے لوگوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لہذا نوجوانوں کو اقدامات کرنے چاہئیں، مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں، نوجوانوں کو غور سے سننا چاہیے کہ آنے والی نسل کا تحفظ آپ کے ہاتھ میں ہے۔

راجوریا نے شادی شدہ جوڑوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہہرجوڑا 4 بچے پیدا کرے جس پر  پرشورام کلیان بورڈ کی جانب سے انہیں ایک لاکھ بھارتی روپے  انعام دیا جائے گا، چاہے میں مستقبل میں بورڈ کا صدر رہوں یا نہ رہوں، جوڑوں کو انعام ملتا رہے گا۔راجوریا کے اعلان پر بھارت میں ایک تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چند گھنٹوں کامارشل لامہنگا پڑ گیا،جنوبی کوریا کے صدر گرفتار

اس حوالے سے محکمہ سماجی بہبود سے منسلک ایک اہلکار نے راجوریا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجوریا کا بیان صرف ایک اعلان تھا  جو  ریاستی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے ۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش سول سروسز کے قوانین کی رو سے  سرکاری نوکری کیلئے صرف وہی افراد اہل ہیں جن کے دو یا اس سے بھی کم بچے ہوں۔