رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

Jan 15, 2025 | 15:33:PM
 رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبررجب بٹ مہنگی ترین کار خریدنے کے بعد ایک بار پھرسوشل میڈیا کی زینت بن گئے ہیں۔

یوٹیوبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی کار کی خریداری کی ویڈیو شیئر کی ہے، شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انہیں ایک گاڑی کے شورم میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ کار کی خریداری کی دستاویزات پر دستخط کرکے اس کی رونمائی کرتے ہیں۔

رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی گاڑی کے ساتھ ویڈیوز اور وی لاگ بھی  شیئر کیا ہے،اس حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کار پاکستان میں ابھی تک صرف رجب بٹ کو دی گئی ہے۔

 وی لاگ میں کار کمپنی کا عملہ باتیں کرتے سنا گیا کہ اس گاڑی کو پاکستان میں سب سے پہلے رجب بٹ کو ڈلیور کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور یہ گاڑی سب سے پہلے انہیں ہی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وینا ملک نے مفتی قوی کو ایک بار پھرکھری کھری سنادیں

رجب بٹ کی نئی گاڑی کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کی قیمت 10.7 ملین ہے جبکہ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 17 ملین ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں مداحوں کی جانب سے رجب بٹ کو نئی کار خریدنے پر مبارکباد پیش کی  جارہی ہے۔