جعلی بریڈ پٹ  نے فرانسیسی خاتون سے 7 لاکھ پونڈ لوٹ لیے

53سالہ انٹیریئر ڈیزائنر خاتون نے

Jan 15, 2025 | 15:58:PM
جعلی بریڈ پٹ  نے فرانسیسی خاتون سے 7 لاکھ پونڈ لوٹ لیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جعلی بریڈ پٹ نے فرانسیسی خاتون کو جال میں پھنسا کر 7 لاکھ پاؤنڈ لوٹ لیے۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 53 سالہ فرانسیسی انٹیریئر ڈیزائنر خاتون این ایک دھوکے کا شکار ہو کر تقریباً 7 لاکھ پاؤنڈز گنوا بیٹھیں۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ فروری 2023 میں ان کو انسٹاگرام پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ میسج کرنے والی خاتون بریڈ پٹ کی والدہ ہیں،اگلے دن خود میسج کرنے والی عورت کے بیٹے "بریڈ پٹ" نے این سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کی والدہ نے این کے بارے میں بہت باتیں کی ہیں۔

اس کے بعد دونوں کے درمیان ایک سال تک روزانہ بات چیت ہوتی رہی،تصاویر اور ویڈیوز کا بھی تبادلہ ہوتا رہا جس پر خاتون نے اس شخص پر اعتبار کرلیا اور اسے اصلی بریڈ پٹ سمجھ بیٹھی۔ 

آن لائن فراڈ کرنے والے جعلساز نے این سے کہا کہ وہ کینسرکا شکار ہے اس بیماری کے علاج کے لیے مالی مدد چاہتے ہیں کیونکہ اداکارہ انجلینا جولی سے طلاق کی وجہ سے اس کی تمام رقم اور اکاؤنٹس بلاک ہیں۔

این نے جعلساز کی باتوں میں آکراسے نہ صرف 6 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز منتقل کردیئے  بلکہ اس کے لیے اپنے شوہر سے طلاق بھی لے لی۔ 

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

حقیقت اس وقت کھلی جب این نے انٹرنیٹ پر بریڈ پٹ کی حقیقی تصاویر دیکھیں جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ موجود تھے، این نے اعتراف کیا کہ وہ جذبات میں آکر دھوکہ کھا گئی تھیں۔