تحریک انصاف مطالبات لکھ کر دے گی تو بات چیت آگے بڑھے گی:فاروق ستار

اگر کوئی ریورس گیئر لگاتا ہے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے ،رکن قومی اسمبلی کی صحافیوں سے گفتگو

Jan 15, 2025 | 21:31:PM

(طیب سیف)رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تحریری طور پر مطالبات لکھ کر دے گی تو بات چیت آگے بڑھے گی ۔

 حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کےمعاملے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا آغاز سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بڑا ریلیف ہے،ہمیں کسی بھی صورت میں مذاکرات کو پٹڑی سے نہیں اَترنے دینا،ہمیں مزاکرات کو ایک بڑے مقصد کے ساتھ کامیاب بنانا چاہئے۔ 

ضرورپڑھیں:بھارتی آرمی چیف کے بیانات سیاسی، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، آئی ایس پی آر 

 ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کمیٹی ارکان بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہا تو ملوایا گیا،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کمیٹی کی تفصیلی ملاقات کروائی گئی ،امید ہے تحریک انصاف دونوں مطالبات تحریری طور پر پیش کریں گی ،تحریک انصاف تحریری طور پر مطالبات لکھ کر دے گی تو بات چیت آگے بڑھے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں مزاکرات میں آگے جاتی ہیں تو سخت موقف میں نرمی لائی جائے گی،اگر کوئی ریورس گیئر لگاتا ہے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے ،موجود سیاسی منظر نامے میں ایک دوسرے پر الزامات لگا ئے جارہے ہیں،سب سے غلطیاں ہوئی ہیں،  بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

مزیدخبریں