آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار سے 25ہزار روپے تک ہو گی،ٹکٹ کی کیٹگریز میں جنرل انکلوژر، فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی، وی وی آئی پی شامل ہیں،سیمی فائنل میچز کی ٹکٹ کی قیمتیں زیادہ ہوں گی،آغاز 25 ہزار روپے سے ہوگا۔
یاد رہے ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کا اہم فاسٹ بالر چیمپئنز ٹرافی سے آئوٹ