امریکا نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی

Jan 15, 2025 | 23:59:PM

(24نیوز) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے  غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ کر لیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ ہوگیا، وہ جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے پر متفق ہوگئے۔

میڈیانے جنگ مذاکرات سے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے اختتام کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: اختیار ولی اور بیرسٹر عقیل ملک کی پریس کانفرنس،پی ٹی آئی پر الزامات کی بوچھاڑ

مزیدخبریں